Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان اور شہزاد اکبر برطانیہ میں رسوا ہونے کی تیاری کر رہے ہیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب اور شہزاد اکبر پاکستان میں رسوا ہونے کے بعد برطانیہ سے پھر بے عزت ہونے کی تیاری کر رہے ہیں ۔

پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مشیر داخلہ شہزاد اکبر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب اور شہزاد اکبر پاکستان میں رسوا ہونے کے بعد برطانیہ سے پھر بے عزت ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔شہزاد اکبر صاحب ایک مسودہ براڈ شیٹ میں رنگے ہاتھوں کمائی کرتے پکڑے جانے پہ بھی بنائیں۔

مریم اورنگزیب ایک مسودہ برطانیہ میں شہباز شریف کے ہتک عزت کے مقدمے میں رسوائی کا بھی بنائیں ۔ مہنگائی کی طرح عمران صاحب اور کرائے کے ترجمان بھی جھوٹ کے نئے ریکارڈ بنا رہے ہیں۔برطانیہ سے بار بار بے عزت ہونے والےشہزاد اکبر صاحب جلد بیروزگار ہونے والے ہیں۔

ترجمان نون لیگ نے کہا کہ عمران صاحب شہزاد اکبر سے آٹا چنی بجلی گیس دواچوری کے خلاف بھی ایک مسودہ قانون تیار کروائیں ۔عمران صاحب شہزاد اکبر صاحب سے اپنے مافیاز،اے ٹی ایمز کے خلاف مسودہ قانون بھی تیار کرائیں۔سرکاری خرچ اور غیرقانونی تنخواہ لینے والے سرکاری چوروں کے خلاف بھی مسودہ تیار کرائیں۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ تحریک انصاف صرف لاقانونیت اور فاشزم کے بیانیے پر کاربند ہے۔ یہ 3 سال میں ایک بھی الزام کا آدھا ثبوت نہیں پیش کر سکے۔عوام کے پاس روٹی نہیں ، آٹا نہیں ، بجلی گیس نہیں اور عمران صاحب نواز شریف کے خلاف جھوٹا مسودہ تیار کروا رہے ہیں ۔

ترجمان نون لیگ نے مزید کہا کہ عمران صاحب ایک مسودہ معاشی تباہی ، بے روزگاری اور تاریخی مہنگائی پہ بھی تیار کروائیں ۔عمران صاحب ایک مسودہ آئی ایم ایف کی غلامی کرنے پہ بھی تیار کروائیں ۔عمران صاحب ایک مسودہ اپنے آٹا ، چینی ، بجلی گیس دوائی چوروں کو این آر او دینے کا بھی تیار کروائیں۔

Related posts

عوام یو ٹرن اور جھوٹ کی سیاست کو مسترد کردیں گے،مریم اورنگزیب

ibrahim ibrahim

ماسکو میں پاک روس مشترکہ ورکنگ گروپ کا انسداد دہشت گردی سے متعلق اجلاس

Rauf ansari

حکومت نے 3 سال میں بنیادی اصلاحات کی ہیں، حماد اظہر

Hassam alam

Leave a Comment