Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان کا 25مئی کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیر اعلی ہاوس پشاور میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدرات پارٹی چیئر مین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کی، اجلاس میں وزیراعلی محمود خان، سابق وفاقی وزرا پرویز خٹک، علی امین گنڈاپور، سابق گورنر شاہ فرمان، عمران اسماعیل، عاطف خان، اسدعمر اور دیگر ارکان نے شرکت کی، اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے حقیقی آزادی مارچ اسلام آباد کی تاریخ کا اعلان کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ سارے پاکستانی 25 مارچ کو تین بجے اسلام آباد پہنچیں،مارچ میں خواتین اور طلبا کو خصوصی شرکت کی دعوت دیتا ہوں، ہم اس ظلم کے خلاف جان کی قربانیاں دینے کےلئے تیار ہیں، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے صاف و شفاف الیکشن اور اسمبلیاں تحلیل کی جائیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی تبدیلی کیلئےامریکی سازش ہوئی، امریکا نےملک کےکرپٹ ترین لوگوں کو ساتھ ملایا، یہ سازش میرےخلاف نہیں پاکستان کے خلاف ہوئی تھی، سات مارچ کو ایک امریکی عہدیدار نے ہمارے سفیر کو دھمکی دی، ڈونلڈ لونے کہا اگر عمران خان کو نہیں ہٹاؤ گےتوپاکستان کیلئےمسئلے ہوں گے، ہم نے پوری کوشش کی کہ سازش کامیاب نہ ہو۔،،،

ان کا کہنا تھا کہ بیرونی سازش میں یہاں کے میر صادق اور میر جعفر نے ساتھ دیا، کہا گیایہ وزیراعظم روس چلا گیا تھا، یہ ہمارا حکم نہیں مانتا تھا اسے نکالو، سازش کرنے والوں نے امریکا کو بتایا کہ میں ذاتی طور پر روس گیا۔،

عمران خان کا کہنا تھا کہ روس سے30 فیصد کم قیمت پرتیل خریدنےکیلئےبات چیت کررہےتھے، جب حکومت میں آئے توپاکستان کا 20 ارب ڈالر کا بیرونی خسارہ تھا، ہم ملک کو مشکل حالات سےنکال رہے تھے کہ کورونا آگیا، ہم نے اپنے لوگوں اور معیشت کو کورونا سے بچایا، ہماری حکمت عملی کی دنیا مثال دیتی تھی، اب پتہ چلا ان کا تجربہ صرف کرپشن کیسز ختم کرنے میں ہے،

چیئر مین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 1960کی دہائی کےبعدپہلی بار ملک آگے بڑھ رہا تھا، آئی ٹی کی ایکسپورٹس پہلی دفعہ 75 فیصد تک بڑھیں ، ملک میں ریکارڈ فصلیں ہوئیں، کسانوں کو پیسہ ملا، ہمارا جی ڈی پی گروتھ 6 فیصد پر تھا،ملک آگے بڑھ رہا تھا، بیرون ملک پاکستانیوں نےریکارڈ پیسہ ملک میں بھیجا، ہم نے ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا جس سے پیٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی دی، ہندوستان نے کل پیٹرولیم کی قیمتیں کم کرنے کا اعلان کیا، بھارت نے روس سے سستا تیل خریدا۔

ان کا کہنا تھا کہ چوروں کو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بنادیا گیا یہ ملک کی توہین ہے، شہباز اور حمزہ کے کیس کی سماعت نہیں ہونے دی گئی یہ سازش کا حصہ ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی صورتحال تشویشناک ہے، اقتدار میں آنے والوں پر کیسز ہیں، مفرور باہر سے بیٹھ کر فیصلے کر رہا ہے، ان کے پاس کوئی پلان یا روڈ میپ نہیں،ملک کے22 کروڑ عوام کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کیا گیا،

Related posts

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

Zaib Ullah Khan

پاکستانی نعیم رشید اور افغان نژاد عبد العزیز کے نام نیوزی لینڈ کا اعلیٰ ترین ایوارڈ

Rauf ansari

بیرون ملک پاکستانیوں کو ہماری حکومت پر اعتماد ہے، اسد عمر

Rauf ansari

Leave a Comment