Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان کا اتوار کو احتجاجی مظاہرے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو الیکشن لڑنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ آجائیں میدان میں دیکھتےہیں عوام کس کوووٹ دیتی ہے ۔امپورٹڈحکومت لانےکی کوشش کےخلاف عوام پرامن احتجاج کریں۔

قوم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے عدالتی فیصلے پر مایوسی کااظہار کرتے ہوئے احتجاجی مظاہروں کی کال دے دی ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تقریبا 26 سال پہلے تحریک انصاف شروع کی اور کبھی یہ اصول تبدیل نہیں ہوئے، خود داری، تحریک کا نام انصاف، پھر فلاحی ریاست تھی، ان تین اصولوں پر چلا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرا جرم یہ ہے کہ انہوں نے میری ساری پروفائل دیکھی تو اس نے ڈرون، عراق جنگ، افغانستان کے بارے میں کہتا رہا ہے فوجی حل نہیں، مذاکرات سے بات ہوگی۔ڈرون کے خلاف بات کی، 400 ڈرون حملے ہوئے تو کس نے دھرنے دیے؟ عمران خان نے دیا، ان کو پتہ ہے عمران خان نے دھرنے دیے ہیں، میرے باہر پیسے نہیں ہیں ان کو پتہ ہے اس لیے سارا ڈرامہ ایک آدمی کو ہٹانے کے لیے ہورہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ امریکی سفارت اپوزیشن کے لوگوں سے مل رہے ہیں، خیبرپختونخوا سے عاطف خان نے بتایا کہ ہماری رکن اسمبلی شاندانہ نے بتایا کہ انہیں بتایا کہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد آرہی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہمیں فیصلہ کرنا ہے، ہم خود دار ہیں یا غلام ہیں۔

عمران خان نے واضح طور پر اعلان کیا کہ امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کروں گا، قوم میں نکلوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہے کہ ہم کس طرح کا پاکستان چاہتے ہیں؟ مجھے افسوس ہوتا ہے، ہندوستان کے ساتھ ہم آزاد ہوئے تھے اور میں ہندوستان کو دوسروں سے زیادہ جانتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک خود دار قوم ہیں، کسی سپر پاور کی جرات نہیں ہے اور یہ تصور بھی نہیں کرسکتے ہیں یہ کریں حالانکہ روس سے وہ تیل درآمد کر رہے ہیں جب کہ دنیا بھر میں پابندیاں ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ میرے لیے پہلے اپنی قوم ہے اور کسی اور کی خاطر اپنی قوم کو قربان نہیں کرسکتا، قبائلی علاقوں میں کیا گزری تھی؟ 35 لاکھ مہاجر ہوئے، کسی نے جائزہ بھی لیا؟ ہمارے صاحب اقتدار لوگ ڈالرز کے لیے ہمیں جنگوں کے

لیے اندر پھنسا دیتےہیں، روس کے خلاف جنگ میں ہم صف اول میں تھے، پیسے لے کر جب کسی کی جنگ میں شرکت کرتے ہیں تو وہ آپ کی عزت نہیں کرتے، روسیوں کے جانے کے دو سال بعد پاکستان پر پابندیاں لگائیں اور کسی نے پاکستان کی تعریف نہیں کی۔

Related posts

فی تولہ سونا 1500 روپے مزید مہنگا

Rauf ansari

مہنگائی کی مجموعی شرح 18فیصد سے زائد ہوگئی، ادارہ شماریات

Rauf ansari

وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے

ibrahim ibrahim

Leave a Comment