Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان کا نیب ترمیمی بل سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے نیب میں جو ترامیم کی ہیں انہیں اسی ہفتے سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نیب قانون سیکشن 14 میں انہوں نے ترمیم کی ہے، نیب قوانین میں ہونے والی ترامیم بے شرمی سے کی گئیں۔ ان ترامیم سے آصف زرداری، نوازشریف اور مریم نواز بچ جائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ 26 سال پہلے انصاف کی تحریک شروع کی تھی اور اس وقت سے کہہ رہا ہوں کہ اگر قانون کی حکمرانی نہ ہو تو ملک ترقی نہیں کرسکتا، نبی کریمؐ نے جو صدیوں قبل کہا تھا کہ قانون سب کے لیے ایک ہو، تب ہی قوم ترقی کرسکتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ بڑے مجرموں کو قانون کے نیچے لانے تک ملک ترقی نہیں کرسکتا، نیب میں کی گئی ترامیم کو اسی ہفتے سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ نیب قانون میں ترامیم کرکے بے شرمی کا مظاہرہ کیا گیا، امید ہے کہ سپریم کورٹ اس بات کا نوٹس لے گی۔ جن لوگوں نے نیب کے قانون میں ترامیم کی ہیں انہیں جیلوں میں ڈال دینا چاہیے، یہ حکومت آئی ہی اسی لیے تھی کہ اپنے خلاف کیسز کوختم کرسکے۔

عمران خان ںے کہا کہ شرعی اورقانونی اعتبارسے یہ بات درست ہے کہ آمدنی سے زائد اثاثے ہونے پرفرد خود ثابت کرے کہ زائد اثاثے کیسے ہوئے لیکن اب اس قانون میں ترمیم کرکے زائد اثاثوں کوثابت کرنے کا بوجھ نیب پرڈال دیا گیا ہے، آمدنی میں زائد اثاثے رکھنے والے اب قانونی کارروائی سے بچ جائیں گے، اب منی لانڈرنگ کے کیسز نیب کے دائرہ کار سے نکال کر ایف آئی اے کے حوالے کردیے گئے ہیں یعنی نیب اب خود رانا ثنا اللہ کے نیچے ہوگا۔

Related posts

آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا

Hassam alam

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 9 افراد جاں بحق

Hassam alam

بلوچستان: قلعہ عبداللہ میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی،5 افراد جاں بحق

Hassam alam

Leave a Comment