Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان مافیا کی سرپرستی کررہے ہیں، لیاقت بلوچ

ملتان: جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے راستہ موجود ہے کہ جب حکومتیں ناکام ہوجائیں تو ایک نئے مینڈیٹ کے لیے عوام سے رابطہ کیا جائے۔

شجاع آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ عمران خان نے پوری قوم کو مایوس کر دیا ہے۔عمران خان کی حکومت پر کسی کو اعتماد نہیں رہا۔خود ان کے اتحادی انہیں بلیک میل کرتے ہیں۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان بڑے بحرانوں سےدوچار ہے۔عام آدمی کے لیے ملک میں مہنگائی، بے روزگاری،لاقانونیت ، رشوت اور سرکاری اداروں میں دھکے ہیں۔نئے مینڈیٹ کے لیے عوام سے رابطہ کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ اسٹیٹس کو کو توڑیں گے اسٹیٹس کو پہلے سے زیادہ بدترین شکل اختیارکر گیا ہے۔ان کا دعویٰ تھا کہ احتساب کریں گے لیکن اسی دور حکومت میں آٹا چینی بجلی گیس تیل کے مافیاز بن چکے ہیں اوران کی سرپرستی ہو رہی ہے۔

Related posts

وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ 28 مارچ کو ہوگی، سینیٹر فیصل جاوید

Hassam alam

سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کے درمیان اہم ملاقات

Rauf ansari

سکھر کی حدود میں ریلوے ٹریک شدید متاثر، متعدد ٹرینیں عارضی طور پر معطل

Nehal qavi

Leave a Comment