عمران خان کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی تین روزہ راہداری ضمانت منظور کر لی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔ عمران خان کی جانب سے بابر اعوان پیش ہوئے انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ پولیس نے عمران خان گھر کا گھیراؤ کر رکھا ہے اگر عدالت میں آتے ہیں تو پولیس گرفتار کر لے گی جبکہ عمران خان ٹرائل کورٹ پیش ہونا چاہتے ہیں حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی تین روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے عمران خان کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔