اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نےپی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس کل طلب کرلیا۔عمران خان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کےاعزازمیں عشائیہ دیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نےپی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس کل طلب کرلیا۔عمران خان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کےاعزازمیں عشائیہ دیں گے۔وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی کےاجلاس کےحوالے ہدایات دیں گے۔ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتمادکوناکام بنانےکیلئےحکمت عملی پربھی غور کیا جائے گا ۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کااجلاس بھی کل ہوگا۔اپوزیشن کی تحریک عدم اعتمادناکام بنانےکیلئےحکمت عملی طےکی جائےگی۔ عمران خان پارٹی رہنماؤں کوآئندہ کےلائحہ عمل کےمتعلق اعتماد میں لیں گے۔اجلاس میں قانونی اور آئینی ماہرین سے بھی مشاورت ہوگی۔