Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان نےموجودہ حکومت کو سلیکٹڈ قرار دے دیا

لاہور:سابق وزیراعظم عمران خان نےکہاہےکہ توشہ خانےسےانہوں نےجو بھی چیزیں خریدیں سب ریکارڈ پر موجود ہیں۔ان پیسوں سے عام لوگوں کیلیے سڑکیں ٹھیک کیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں جلسےسےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانےسےانہوں نےجو بھی چیزیں خریدیں سب ریکارڈ پر موجود ہیں۔ان پیسوں سے عام لوگوں کیلئے سڑکیں ٹھیک کیں۔حکومت کے خزانے سے ایک روپیہ نہیں لیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نےکہاہےکہ ہم نے نہ غلامی قبول کرنی اور نہ یہ امپورٹڈ حکومت قبول کرنی ہے۔جب باہر سے سلیکٹ ہو کر لوگوں پر مسلط کی جاتی ہے تو وہ سلیکٹڈ حکومت ہوتی ہے۔ جو پیسہ لگا کر ضمیر خرید کر،جوتے پولش کرکے ہمارے اوپر مسلط کی گئی ہے۔

عمران خان نےکہاکہ اس کرپٹ حکومت کو قبول نہیں کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ پیسے دے کر ضمیر خرید کر اس حکومت کو مسلط کیا گیا۔ سازش اس وقت تک مکمل نہیں ہوتی جب تک اندر بیٹھے میرجعفر شامل نہ ہوں۔ میری کوشش تھی کہ میری حکومت کی آزاد خارجہ پالیسی ہو ۔

عمران خان نے کہا کہ جب وہ حکومت میں تھے تو آصف زرداری، نواز، شہباز شریف، وزیراعلیٰ سندھ وغیرہ پر کیسز آگے بڑھانے کی تین سال کوشش کرتے رہے۔عمران خان نےکہاکہ ان کے پاس اختیار ہی نہیں تھا۔نیب ان کے ماتحت نہیں تھا۔عدلیہ آزاد، پھر سوائے ایف آئی اے کے ذریعے ان پر کیسز بنوانے کے اور کیا کرتے۔ایف آئی اے کےبے چارےاہلکاروں نے بھی ڈر ڈر کر ان پر کیسز بنائے۔

عمران خان نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس طاقت تھی وہ کہتے تھے کرپشن تو ہوتی رہتی ہے۔ان کے نزدیک کرپشن کوئی بڑی بات نہیں تھی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ جن کو جیلوں میں ہونا چاہیے تھا وہ وزیراعظم اور وزیر بن گئے۔

Related posts

کراچی میں کورونا کیسز کی شرح ایک بار پھر20 فیصد سے تجاوز کرگئی

Hassam alam

ایم کیو ایم کا کل سینیٹ میں الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

Rauf ansari

کرنسی مارکیٹ میں انتہائی خطرناک صورتحال پیدا ہو رہی ہے، اسد عمر

ibrahim ibrahim

Leave a Comment