Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

انتشار مارچ ناکام ہونے پر عمران خان اسلام آباد سے غائب ہو گئے، مریم نواز

مانسہرہ: خیبرپختونخوا نے فتنہ مارچ کو ایبسولیوٹلی ناٹ کہہ کر مسترد کردیا۔ انتشار مارچ ناکام ہونے پر عمران خان اسلام آباد سے غائب ہو گئے، عمران خان گرفتاری کے خوف سے خیبرپختونخوا میں چھپ کر بیٹھا ہے، عمران خان نے پہلے زرداری کی منتیں کیں، پھر نوازشریف کی منتیں کیں اب سپریم کورٹ کی منتیں کررہا ہے۔

مانسہرہ میں جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ مانسہرہ میرا گھر ہے، میں اپنے گھر پر آئی ہوں، وزیراعظم شہبازشریف کو اپنے گھر آمد پر خوش آمدید کہتی ہوں، شہباز شریف سے مجھے اس لئے محبت کیونکہ وہ میرے والد کی جگہ ہیں، تیس سال پہلے جس سفر کو 4 گھنٹے لگتے تھے، آج گھنٹے میں طے ہوگیا، ہزارہ موٹر وے نواز شریف کا تحفہ ہے مانسہرہ نواز شریف کا تھا، ہے اور رہے گا۔

نائب صدر پاکستان مسلم لیگ نون مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف پاکستان کے عوام کا حقیقی خدمات گار ہے، ابھی مہینہ بھی نہیں ہوا، شہبازشریف نے آٹا 400 روپے اور چینی ستر روپے کلو کردی، انہوں نے محنت سے پنجاب کی قسمت بدلی اب انشااللہ آپ کی سپورٹ سے پاکستان کی بھی قسمت بدل دے گا۔

نائب صدرمسلم لیگ نون نے کہا کہ عمران خان نے اپنے مارچ کے لئے خیبرپختونخوا کے وسائل کو پانی کی طرح بہادیا، خیبرپختونخوا کے عوام کے خون پسینے کی کمائی کو عمران خان نے اپنے مارچ کے لئے استعمال کیا، فتنہ مارچ اس لئے بھی ناکام ہوگیا کیونکہ قوم کے بچے سڑکوں پر تھے اور عمران خان کے بچے لندن میں بیٹھے تھے، مسلم لیگ ن عوام کے ساتھ یہ ناانصافی ہونے نہیں دے گی،

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو آگ لگانے کے لئے خیبرپختونخوا کے ہیلی کاپٹر کو استعمال کیا، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کی سکاری گاڑیاں استعمال کی گئیں، وہ گاڑیاں جو دھرنے میں استعمال ہوئیں وہ ساری حکومت کی تھیں، خیبرپختونخوا نے فتنہ مارچ کو ایبسولیوٹلی ناٹ کہہ کر مسترد کردیا۔ انتشار مارچ ناکام ہونے پر عمران خان اسلام آباد سے غائب ہو گئے، عمران خان گرفتاری کے خوف سے خیبرپختونخوا میں چھپ کر بیٹھا ہے، عمران خان نے پہلے زرداری کی منتیں کیں، پھر نوازشریف کی منتیں کیں اب سپریم کورٹ کی منتیں کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انقلاب اس لئے بھی ناکام ہوگیا کیونکہ انقلاب ہیلی کاپٹر یا پیرا شوٹ سے نہیں آتا، عمران خان کا انقلاب بھی دو نمبر اورجعلی خط بھی دو نمبر، اور لیڈر عمران خان بھی دو نمبر، انقلاب آدھے راستے میں یوٹرن لے کر بنی گالہ جانے سے نہیں آتا،۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ پاکستان سے وعدہ کرتی ہوں کہ جو زخم عمران خان نے لگائے شہباز شریف اور نواز شریف اپنی محنت سے مرہم لگائیں گے۔

Related posts

فرانس نے پاکستان کو قرض ادائیگی کیلئے 6 سال کی مہلت دے دی

Zaib Ullah Khan

صدر عارف علوی کو مستعفی ہوجانا چاہیے،رانا ثنااللّٰہ

ibrahim ibrahim

انٹربینک میں ڈالر191 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ibrahim ibrahim

Leave a Comment