Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

عمران خان کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ، اسلام آباد پولیس سے جواب طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف دہشتگردی مقدمہ درج کرنے اسلام آباد پولیس سے آٹھ ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بینچ نے عمران خان کی دہشتگردی کا مقدمہ خارج کرانے کی درخواست پر سماعت کی۔ عمران خان کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر اور نعیم حیدر پنجوتھہ ایڈوکیٹ کے دلائل کے بعد عدالت نے آئی جی پولیس اسلام آباد اور ڈی آئی جی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے مدعی مقدمہ مجسٹریٹ اور ایس ایچ او کو بھی نوٹس جاری کرکے سماعت8 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ چئیرمین پی ٹی آئی نے اپنے درخواست میں دہشتگردی کا مقدمہ غیر قانونی قرار دے کر خارج کرنے کی استدعا کی ہے۔

Related posts

خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ

Hassam alam

مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا،مصطفی کمال

ibrahim ibrahim

وزیراعلیٰ پنجاب سے خواجہ نظام المحمود کی ملاقات، نون لیگ میں شمولیت

Rauf ansari

Leave a Comment