اسلام آباد: سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال عمران خان کے پاس میجک نمبر 172 کئی درجہ کم ہوچکا ہے۔ عمران خان وزیر اعظم کی حیثیت کھو چکے ہیں۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد داخل ہونے کے بعد سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ وہی وزراء اسے تحریک کو ناکام بنا رہے تھے وہی اجلاس سے فرار دکھائی دے رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے 10 سے زائد اراکین عمران خان پر عدم اعتماد کرچکے ہیں۔ عمران خان وزیر اعظم کی حیثیت کھو چکے ہیں ۔وہ ضابطہ کی کارروائی مکمل ہونے پر کوئی پالیسی حکم جاری نہیں کرسکتے۔
احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری کو ورلڈ بینک میں جانے کی منظوری دینا غیر قانونی اقدام ہے۔ انتظامیہ، نیب ایف آئی اے کے ذریعہ غیر قانونی کام کررہے ہیں۔کسی سرکاری افسر نے غیر قانونی انتقامی کارروائی کی تو اسکا پورا حساب کیا جائے گا۔عمران نیازی نے سپریم کورٹ سے رجوع کا نیا ہتھکنڈا شروع کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اخلاقی پہلو یہ ہے کہ مسلم لیگ ن کے 6 ارکان صوبائی اسمبلی کو آپ نے پٹے ڈالے ،آپ دوسروں کے اراکین کو لیں تو وہ حلال ہیں اور آپ کے ساتھ ہو تو وہ ہارس ٹریڈنگ ہے۔ہارس ٹریڈ یہ ہے تو عمران خان خود پہلے قوم سے معافی مانگیں۔
