ملتان: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سرائیکی عوام کے ساتھ ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیاگیا۔ جنوبی پنجاب اب بھی وسائل سے محروم ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا میڈیا نمائندوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت نے حال تباہ کردیا اور مستقبل گروی رکھ دیا ہے۔ حکومت کے ساتھ بات کرنے کا وقت ختم ہو گیا۔
موجودہ حکومت کو ساڑھے تین ہوگئے۔ عوام کے ساتھ ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیاگیا۔عمران خان کی حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیاگیا۔ملک جس دلدل میں پھنسا ہے یہ اسٹیٹس کو کا نتیجہ ہے ۔