Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں، شہباز شریف

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کو خانہ جنگی کی جانب دھکیلنا چاہتے ہیں، عوام ان کا گریبان پکڑ کر سوال کرے گی، عمران نیازی جو مرضی کر لیں، پاکستان قائم و دائم رہے گا۔

پاکستان کڈنی لیور ٹرانسپلانٹ ہسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے صرف تباہی کی ہے اور کچھ نہیں کیا، عمران خان کا نیا پاکستان وہ ہے جس نے معاشرے کو تباہ کر دیا، عمران خان کو قوم معاف نہیں کرے گی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جو زبان استعمال کی قوم کے سر شرم سے جھک گئے ہیں، نئے پاکستان کے دعویداروں نے پرانے پاکستان کو بھی تباہ کر دیا، عمران نیازی کے ساڑھے 3 سال میں عوام کے لیے کچھ نہیں ہوا، عمران نیازی ترقیاتی منصوبوں کی بجائے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں بھجوانے میں مصروف رہے، ایک کروڑ گھر اور 50 لاکھ نوکریوں کے جھوٹے وعدے کیے گئے، عمران نیازی کی گالم گلوچ کے باعث بیرون ملک سے آئے پڑھے لکھے لوگ واپس چلے گئے، عمران خان کا ایک کام بتا دیں جس میں عوام کو ریلیف ملا ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کے ساڑھے 3 سال میں عوام کے لیے کچھ نہیں ہوا، افسوس ہے کہ اسپتال کے قیمتی 3 سال ضائع کر دیے گئے، اسپتال میں اربوں روپے کی جدید ترین مشینری بند پڑی رہی، عمران نیازی دن رات نیب پر سوار رہتا تھا، صاف پانی کا منصوبہ روکا گیا، نیب نے لوگوں کو گرفتار کیا، نیب کے عقوبت خانوں میں رہا ہوں حالات کا علم ہے، عمران نیازی سول وار چاہتا ہے، لوگ عمران نیازی کا گریبان پکڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں کہا تھا آئیں چارٹر آف ڈیموکریسی کریں، نئے پاکستان کے دعویداروں نے پرانے پاکستان کو بھی تباہ کر دیا، عمران خان کے حکم پر نیب کے عقوبت خانے میں مجھے زمین پر سونے پر مجبور کیا گیا، عمران نیازی معاشرے میں جو زہر گھول رہا ہے اس کی قیمت دینا پڑے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پی کے ایل آئی میں 50 فیصد مستحق مریضوں کا علاج بالکل مفت ہوگا، اس میں ایک دھیلے کی کرپشن نہیں نکالی جاسکی۔

Related posts

پوری پاکستانی قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پيش کرتے ہیں،شاہ سلمان بن عبدالعزیز

Hassam alam

قومی سلامتی پالیسی قومی اسمبلی میں پیش کی جائے،نوید قمر

ibrahim ibrahim

پی ٹی آئی حواس باختہ ہوکر ہمارے جلسے روکنے کی کوشش کررہی ہے، بلاول

Rauf ansari

Leave a Comment