عمران خان کےخلاف توہین عدالت کیس کی آج سماعت

ایڈیشنل سیشن جج کو دھمکانے پر عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہو گی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں لارجر بینچ دن ڈھائی بجے سماعت کرے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا ہے۔ عمران خان نے شوکاز نوٹس کے جواب میں توہین عدالت کی کارروائی کو اختیار سے تجاوز قرار دیا ہے۔ عمران خان نے سماعت کرنے والے بینچ پر بھی اعتراض اٹھا رکھا ہے۔ کیس میں پیمرا نے عمران خان کی بیس اگست کو ایف نائن پارک میں تقریر کا ریکارڈ بھی جمع کرا دیا ہے۔ عدالتی حکم پر معاونت کے لیے اٹارنی جنرل بھی عدالت میں پیش ہوں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More