جمع شدہ رقم میں سے ایک ارب سندھ میں تقسیم ہوں گے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ سندھ صوبہ متاثر ہوا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے جمع کیا گئے ایک ارب روپے سندھ میں تقسیم ہوں گے۔ عمران خان نے کہا کہ اگلے ہفتے پھر سے امدادی رقم اکٹھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں آصف علی زرداری کو شکست دینی ہے جنہیں پیسے لوٹنے کی بیماری ہے۔

سکھر میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ پانی بچانے کے لئے ڈیمز بنائیں گے۔ جب بھی پانی کو روکا جائے گا تو نقصان کرے گا۔ عمران خان نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے بچنے کے لئے دس لاکھ درخت لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سندھ کے ہر ضلعے میں جائیں گے ۔ سندھ کی عوام کو آصف زرداری کے آسرے نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں آصف علی زرداری کو شکست دینی ہے کیونہ انہیں پیسے لوٹنے کی بیماری ہے۔آصف علی زرداری کی اگلی باری میں گرفتاری ہوگی۔ عمران خان نے کہا کہ حلیم عادل شیخ اپوزیشن لیڈر ہے ان کے ساتھ ظلم کیا گیا۔

اس سے قبل عمران خان سکھر پہنچے تو پارٹی رہنما علی زیدی نے ان کا استقبال کیا۔ عمران خان نے شکارپور روڑ پر قائم ریلیف کیمپ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیلاب متاثرین کے ملاقات کی اور انہیں کھانا کھلایا۔ عمران خان نے سیلاب ریلیف کیمپ کے متاثرین میں راشن سمیت دیگر ضروری اشیاء بھی تقسیم کیں۔

عمران خان نے جتوئی ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات بھی کی جس میں سابق وزیر اعلی ارباب غلام رحیم، لیاقت جتوئی، ایم این اے ،غوث بخش مہر، علی زیدی و دیگر شریک تھے۔ پی ٹی آئی رہنماوں نے عمران خان کو سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More