Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان اکثریت کھوچکے اب وہ سابق وزیراعظم ہیں، بلاول

مالاکنڈ:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی اکثریت کھو چکے اور حکومت ختم ہو چکی اب عمران خان سابق وزیر اعظم بن چکے ہیں ۔

مالاکنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کو مبارک باد دیتے ہیں کہ وہ کامیاب ہوچکے ہیں ۔عمران خان اپنی اکثریت کھو چکے اور حکومت ختم ہو چکی ہے۔عمران خان سابق وزیر اعظم بن چکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وہ غیر جمہوری شخص کا مقابلہ جمہوری طریقے سے کریں گے۔ وہ ایمپائر کی انگلی کا علاج انگوٹھے سے کریں گے ۔ عمران خان کو ہٹانے کے لئے کسی غیر جمہوری عمل کر حصہ نہیں بنیں گے ۔حکومت کو عدم اعتماد کے معاملہ پر شکست نظر آرہی ہے۔ عمران خان کو معلوم ہے صاف و شفاف الیکشن میں ا نہیں شکست ہوگی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان جلسہ جلسہ کر رہے ہیں پہلے وہ 172 اراکین پورے کریں ۔ بلاول بھٹو نے کہاکہ اسمبلی سیشن سے بھاگنے کے لئے عمران خان نے آئین توڑ دیاہے ۔

Related posts

پنجاب کیلئے 3226 ارب روپے کا بجٹ آج پیش ہو گا

Hassam alam

سرفراز بگٹی کی گاڑی کے قریب دھماکا

ibrahim ibrahim

تحریک عدم اعتماد کے روز اپوزیشن کوبڑا سرپرائز ملے گا

Hassam alam

Leave a Comment