Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان مسجد نبوی واقعے کا دبے الفاظ میں دفاع کررہے ہیں، شیری رحمان

اسلام آباد: وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے عمران خان کی جانب سےمسجد نبوی واقعے کی مذمت نہ کرنا اس کے دفاع کے مترادف ہے۔ عمران خان مسجد نبوی واقعے کا دبے الفاظ میں دفاع کر رہے ہیں ۔

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان اپنے کرپشن اسکینڈل کا دفاع کرنے میدان میں اتر آتے ہیں لیکن مسجد نبوی واقعے کا دبے الفاظ میں دفاع کر رہے ہیں۔سیاسی مقاصد کیلئے امر بالمعروف جلسے کرنے والے اس واقعے کا دفاع کر رہے ہیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ چور ڈاکو اور میں نہ مانوں کا بیانیہ ملک میں بد ترین تقسیم کا سبب بن رہا ہے۔شخصیات اور اداروں کے خلاف گالم گلوچ اور الزامات سے آپ اپنی سیاست تو زندہ رکھ سکتے ہیں لیکن انتخاب نہیں جیت سکتے ہیں۔

Related posts

بلاول بھٹو زرداری کا بطور وزیرخارجہ حلف اٹھانے کا مشروط فیصلہ

Hassam alam

امید ہے عمران خان شکست قبول کرینگے، احسن اقبال

Rauf ansari

مسلم لیگ نون کے لانگ مارچ کا شیڈول تبدیل

Rauf ansari

Leave a Comment