اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے اس احتجاج کا مستقبل بھی پہلی تحریکوں سے ہرگزمختلف نہیں ہوگا ۔
اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے دھرنے سے حوالے سے اپنا رد عمل دیتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سیاسی بےروزگار تاریخیں نہ دیں اپنے لچھن بدلیں۔ سیاسی بےروزگار نہیں چاہتے کہ ملک میں شفاف انتخابات ہوں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ معاشی تباہی کی بنیاد رکھ کر یہ جس غریب عوام پرعرصہ حیات تنگ کر کے گئے تھے وزیراعظم عمران خان ان کے دکھوں کا مداوا کرنےمیں مصروف ہیں ۔پی ڈی ایم کے اس احتجاج کا مستقبل بھی پہلی تحریکوں جیسا ہوگا۔