اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن نے کہاہے کہ عمران خان وزیراعظم نہیں رہے۔آئینی، قانونی، اخلاقی سب اختیار کھو چکے ہیں۔عمران خان کا کوئی بھی اقدام قانون قبول کرے گا نہ اپوزیشن اور نہ ہی عوام ۔
متحدہ اپوزیشن نے اپنے بیان میں کہا کہ جب عمران خان وزیراعظم نہیں رہے تو ریاستی یا حکومتی اختیار سے بھی محروم ہوچکے ہیں۔ ان کے کسی بھی فیصلے، اقدام اور حکم کی کوئی بھی آئینی یا قانونی حیثیت نہیں ہوگی۔
متحدہ اپوزیشن نے کہا کہ ہر غیرآئینی قدم پر عمران خان کو نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ عمران خان کے ہر غیرآئینی اقدام کی پوری قوم مدافعت بھی کرے گی اور مزاحمت بھی۔
