Urdu
پاکستان تازہ ترین

عمران خان معیشت میں ایٹم بم ڈال کرجارہے ہیں، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد: سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے خبر دار کرتے ہوئے کہا ہےکہ اب پاکستان کی پوزیشن ایسی نہیں کہ وہ مزید قرض لے سکے۔عمران خان معیشت میں ایٹم بم ڈال کرجارہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی درآمدات گزشتہ سال کے مقابلے 50 فیصد زائد رہیں۔ جبکہ آٹھ ماہ میں 2700 کروڑ ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت تجارتی خسارے پر خوشی مناتی ہے۔ یہ رواں سال تاریخ کا سب سے زیادہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہے۔ جو کہ 27.8 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ کہ رواں سال خوردنی تیل 50 فیصد مہنگا ہوا ۔لہسن 65 ،ایل پی جی 75 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ گزشتہ آٹھ ماہ کےدوران مہنگائی میں 22 اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب پاکستان کیلئے مزید قرض لینا ممکن نہیں رہا ہے۔ عمران خان معیشت میں ایٹم بم ڈال کرجارہے ہیں۔

Related posts

انٹر بینک میں ڈالر 240 روپے کا ہو گیا

ibrahim ibrahim

لاہور میں اسموگ کے ڈیرے، ائیر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر 398 پر پہنچ گیا

Hassam alam

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment