اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان لانگ مارچ اور تحریک عدم اعتماد کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہوگے ۔
پی پی سینیٹر شیری رحمان نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ اور تحریک عدم اعتماد کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہوگے،عمران خان کی بوکھلاہٹ ہماری پہلی کامیابی ہے۔ عمران خان وزیراعظم کہلانے کے لائق نہیں ہیں ۔ عمران خان نے کہا آصف زرداری میرے نشانے پر ہیں کیا ہم انکو ٹارگٹ کلر کہیں؟۔
پی پی کی نائب صدر نے مزید کہا کہ عمران خان نے بلاول بھٹو زرداری کو اردو سکھانے کی بات کی۔ بلاول بھٹو کی اردو عمران خان سے بہتر ہے۔عمران خان اپنی اور اپنے بچون کی بات کریں۔