توہین عدالت، عمران خان کو شو کاز نوٹس جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔

شوکاز نوٹس عمران خان کی رہائش گاہ پربھجوایا گیا ہے۔ شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے خاتون جج کے بارے میں توہین اور دھمکی آمیز تقریر کی، انہوں نے تقریر اس وقت کی جب کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرسماعت تھا۔ متن میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان نے توہین اور دھمکی آمیز تقریر من پسند فیصلہ لینے کے لیےکی، انہوں نے تقریر کے ذریعے انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی، عمران خان 31 اگست کو پیش ہو کر بتائیں کیوں نہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فل کورٹ بینچ آئندہ 31 اگست کو عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کرے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More