پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا جہلم میں سیاسی قوت کا مظاہرہ۔ عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے کان کھول کے سن لو میں اس ملک کی حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہا ہوں۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج جہلم میں بھرپور پاور شو کیا۔ عمران خان نے جہلم کی عوام سے خطاب کرتے ہوے کہا کے میں حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہا ہوں اور میری جنگ تب تک جاری رہے گی جب تک میں ملک سے چوروں کا صفایا نہیں کر دیتا۔ آج ہمارے ملک پر سیلاب کی صورت میں بڑی آزمائش ہے میں اور میری ٹیم سیلاب زدگان کے لئیے وہ کام کریں گئے جو یہ ساری زندگی نہیں کرسکے۔
عمران خان نے شہباز شریف، نواز شریف، آصف زرداری اور فضل الرحمان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا نواز شریف اور اس کے بیٹے لندن میں رہ رہے ہیں ان کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا چوروں کا ٹولہ پی۔ ڈی۔ایم ملک پر مسلط ہوا ہے۔ نواز شریف، شہباز شریف، آصف زرداری، فضل الرحمان تم سب سن لو میری جدوجہد تمہارے خلاف ہر موسم میں چلے گی۔
