اسلام آباد مارچ کی کال دی تو آپ برداشت نہیں کرسکیں گے، عمران خان

ایف نائن پارک میں جو کی گئی تقریر دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتی۔ دہشت گردی کیس میں نامزد سابق وزیراعظم عمران خان نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو اپنا تحریری بیان ریکارڈ کرا دیا۔ ایس ایس پی اسلام آباد آفس میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ جتنا دیوار سے لگائیں گے ہم اتنا تیار ہورہے ہیں۔ اسلام آباد مارچ کی کال دی تو آپ برداشت نہیں کرسکیں گے۔

خاتون جج اور پولیس افسران کو دھمکیوں پر دہشتگردی کے کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پولیس جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔ پولیس ٹیم کی جانب سے تحریری طور پر اکیس سوالات پر مشتمل سوالنامہ دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے جے آئی ٹی کو بتایا کہ ایف نائن پارک میں جو ان کی تقریر دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتی۔ اپنی تقریر میں قانونی ایکشن لینے کی بات کی ہے کوئی دھمکی نہیں دی۔ جے آئی ٹی کے سربراہ ایس پی تفتیشی ونگ رخسار مہدی کے حوالے کیئے عمران خان کے بیان کے مطابق امپورٹڈ حکومت کے دباؤ پر پولیس نے ان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا۔

جے آئی ٹی پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ آج جے آئی ٹی کے سامنے پہلی بار دہشت گردی کے اس مقدمے کی تفتیش کے سلسلہ میں پیش ہوا جس سے ساری دنیا میں مذاق بنا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آپ جتنا دیوار سے لگائیں گے ہم اتنا تیار ہو رہے ہیں۔ اسلام آباد مارچ کی کال دی تو امپورٹڈ حکومت برداشت نہیں کرسکے گی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو آج ایس ایس پی انویسٹی گیشن اسلام آباد آفس میں جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کیلئے دوبار نوٹس بھیجے گئے جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی انہیں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More