Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان کے کراچی جلسے کا مقام تبدیل، جلسہ شاہراہ قائدین پر ہو گا

عمران خان کے کراچی جلسے کا مقام تبدیل، خرم شیر زمان کہتے ہیں کہ باغ جناح میں بارش کے پانی کے باعث عوام کو تکلیف میں نہیں ڈال سکتے، جلسہ شاہراہ قائدین پر ہوگا، تحریک انصاف ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنا مئیر لاکر کراچی کے مسائل حل کرے گی۔

شاہراہ قائدین پر جمعے کے روز ہونے والے جلسے کے مقام پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف خرم شیر زمان نے کہا کہ باغ جناح میں جلسے کی اجازت مل چکی تھی، وہاں ابھی تک برساتی پانی جمع ہے اس لیے جلسہ شاہراہ قائدین پر کریں گے۔ جلسے سے خطاب کے لیے عمران خان کل کراچی پہنچیں گے جبکہ شدید بارشوں کے باعث ہفتے کو حیدرآباد میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی موجود زبوں حالی کی ذمہ دار ماضی میں اس شہر پر برسر اقتدار تمام سیاسی جماعتیں ہیں، تحریک انصاف ضمنی اور بلدیاتی انتخابات جیت کر کراچی میں اپنا مئیر لائے گی۔

پی ٹی آئی رہنما بلال غفار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پیپلز پارٹی اور متحدہ کو شکست نظر آرہی ہے اسی لیے یہ انتخابات سے فرار چاہتے ہیں، یہ جتنی چاہیں دھاندلی کرلیں۔ فتح تحریک انصاف کی ہوگی۔

Related posts

ملک میں گیس کی قلت سے ایکسپورٹ آرڈرز متاثر ہونے لگے

Rauf ansari

روس کو یوکرین پر حملےکی بھاری قیمت چکانا پڑے گی، جو بائیڈن

ibrahim ibrahim

آئی ایم ایف کی پاکستان کیلئے قرض کی منظوری، وزیر خزانہ کی تصدیق

Rauf ansari

Leave a Comment