Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان بے بس عوام کی بددعاؤں سنو اور استعفیٰ دو، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب کا ہر اعلان صرف جھوٹ فراڈ اور دھوکہ ہوتا ہے ۔ عمران صاحب کیا آپ کو عوام سے جھوٹ بول کر شرم بھی نہیں آتی ہے ؟ ۔

حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے ردعمل میں لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب آپ کا تکلیف پیکج عوام کو بہت مہنگا پڑ رہا ہے ۔آپ عوام کو کوئی ریلیف نہیں دےسکتے تو اللہ کا واسطہ ہے استعفیٰ دے دیں ۔

ترجمان مسلم لیگ نون نے کہا کہ عمران صاحب عوام کو تکلیف اور مافیا کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر حد تک جا رہے ہیں ۔ پٹرول کی قیمت بھرنے سے ایک بار پھر آٹا ، چینی ، گیس بجلی دوائی اور کھانے پینے کی اشیا کی قیمت میں اضافہ ہوگا۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ تکلیف پیکج کے تحت پٹرول ،چینی کی قیمت بڑھانا عوام کی مشکلات میں اضافہ اور مافیا کی زندگیوں میں آسانیاں لانے اور جیبیں بھرنے کیلئے سنگِ میل ثابت ہورہا ہے ۔عمران صاحب مہنگائی میں پسی ہوئی بے بس عوام کی چیخیں اور بددعاؤں سنو اور استعفیٰ دو۔

Related posts

پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پولیس داخل، حکومتی ایم پی ایز کو حراست میں لے لیا

Zaib Ullah Khan

جلد سے جلد اورینج لائن کے منصوبے کو فعال کرنا چاہتے ہیں، شرجیل میمن

Hassam alam

دو سالہ بچی نے حملہ آور سانپ کو دانتوں سے کاٹ کر مار ڈالا

Hassam alam

Leave a Comment