Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سابق وزیراعظم عمران خان کو کل پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا گیا

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے پارلیمنٹ لاجز حملہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو کل پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی استحقاق نے پارلیمنٹ لاجز حملہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان، شیخ رشید، آئی جی اسلام آباد، ایڈیشنل آئی جی سمیت دیگر متعلقہ حکام کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

قائمہ کمیٹی برائے استحقاق کا اجلاس کل دوپہر 2 بجے چیئرمین رانا محمد قاسم نون نے طلب کیا۔ جے یو آئی ایم این اے مولانا صلاح الدین نے لاجز پر حملہ کی شکایت پر عمران خان اور شیخ رشید کو بلایا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق میں طلب کئے جانے کے نوٹیفکیشن سابق وزیراعظم اور سابق وزیر داخلہ کو ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ اجلاس میں مولانا صلاح الدین کے علاوہ دیگر ممبران کی تحاریک استحقاقات پر بھی غور ہوگا۔

Related posts

عمران خان استعفی دے کر پارٹی نظریاتی کارکنوں کے حوالے کریں، اکبر ایس بابر

Hassam alam

ڈی جی نیب لاہور اور راولپنڈی کو ہٹا دیا گیا

Hassam alam

یوکرین میں پانچویں روز بھی لڑائی جاری

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment