Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

جتنا مرضی کہہ لیں نیوٹرل ہیں، تاریخ میں لوگ آپ پر الزام دھریں گے، عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک بارپھرکہا کہ شہبازگل سے ایک جملہ نکل گیا جو اس کو نہیں کہنا چاہتے تھا۔ اسٹیبلشمنٹ سے پوچھتا ہوں، کیسے ان کو ملک پر مسلط ہونے دیا؟ اسٹیبلشمنٹ جتنا مرضی کہہ لیں نیوٹرل ہیں، تاریخ میں لوگ آپ پر الزام دھریں گے۔

اسلام آباد میں آزادی اظہار رائے سیمینارسے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کا مطلب یہ نہیں کسی کی پگڑی اچھالیں، جب آزادی آتی ہے تو ذمہ داری بھی آتی ہے۔ چیئرمین پی آتی آئی نے ایک بار پھر کہا کہ شہبازگل سے ایک جملہ نکل گیا جو اس کو نہیں کہنا چاہتے تھا۔ اسٹیبلشمنٹ کے پاس سب سے زیادہ پاور ہے اور پاور کے ساتھ ذمہ داری آتی ہے، آپ جتنا کہہ لیں نیوٹرل ہیں، تاریخ میں لوگ آپ پر الزام دھریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ کئی بار تو اسٹیبلشمنٹ نے خود مجھے ان کی چوری کا بتایا۔ انہوں نے کہا کہ سمجھتا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ یہ نہیں ہونے دے گی، 96 میں آصف علی زرداری اور نواز شریف نے ڈیڑھ ملین ڈالر ملک سے باہر نکالا ۔ کوئی کہے گا میری حکومت بہتر ہےکوئی کہے گا شہباز شریف کی بہتر ہے، سب کی مختلف رائے ہے سب کو حق ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سوشل میڈیا کے لوگوں کو اٹھا لیتے ہیں اور ان سے کہلواتے ہیں عمران خان نے ٹوئٹ کرایا، جس نے فوج کے خلاف ٹوئٹ کیا ہوتا ہے اسے اٹھا لیتے ہیں۔ پرویز مشرف کی سپورٹ اس لیے کی کہ وہ کرپشن ختم کرنے آیا تھا، میں اینٹی امریکا نہیں، مجھے اپنے لوگوں کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔

Related posts

کامن ویلتھ گیمزریسلنگ: پاکستان کے مزید دو میڈلز

Nehal qavi

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

Hassam alam

سابق چیف جسٹس گلزاراحمد کی فول پروف سیکیورٹی منظور

ibrahim ibrahim

Leave a Comment