Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان نے کالے کرتوت چھپانے کیلئےمذہب کا سہارا لیا، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ نون کی نائب صدرمریم نواز نےکہاہےکہ عمران خان نالائقی و نااہلی، چوری و لوٹ مار اور معاشی بدحالی کا برانڈ بن گئے۔اب انہیں بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے نائب صدر نے وزیراعظم سے الیکشن کمیشن سے حقائق چھپانے کے الزام میں استعفے کا مطالبہ کردیا۔مریم نواز عمران خان کی زبردستی تلاشی لی گئی تو ان کا بال بال کرپشن میں بھیگا نکلا۔چار ذاتی ملازمین کے نام پر پیسے منگوائے گئے۔ جو کچھ بھی ہوا بطور چیئرمین عمران خان کی اجازت سےہوا۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر نے کہا کہ عمران خان نے چوری کی اور جھوٹ بھی بولا۔پھر کالے کرتوت چھپانے کےلیےمذہب کا سہارا لیا۔اب عمران خان کوبھاگنے کا موقع نہیں ملے گا ۔ عمران خان اورانکے ساتھیوں کاجرم ثابت ہو چکا ہے۔ الیکشن کمیشن اور انصاف فراہم کرنے والےاداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ قانون کےمطابق سزا دیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف یا ا ن کی جماعت کوکسی سےڈیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔مہنگائی اور معیشیت کی تباہی سے جو حال ملک کا ہوا ہے عوام پھر سے نواز اور شہباز شریف کو دیکھ رہی ہے۔مریم نواز نے آڈیو ٹیپ ریکارڈ لیک کرنے پر معافی کا مطالبہ بھی کر تے ہوئے کہا کہ پرویز رشید اپنی نجی گفتگو پر کسی کو جواب دہ نہیں ہوں ۔

Related posts

حافظ حمداللہ نے عمران نیازی کو جان لیوا بیماری قرار دے دیا

Rauf ansari

عالمی سازش کو ناکام بنانے پراللہ کے شکر گزار ہیں، عمران خان

Rauf ansari

صحافی اطہر متین کے قتل کا مقدمہ نارتھ ناظم آباد تھانے میں درج

Rauf ansari

Leave a Comment