Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان نے ساڑھے تین سال جھوٹ بول کرگزارے، عبدالغفورحیدری

میانوالی: جمعیت علماء اسلام ف کے جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ عمران حکومت نے ساڑھے تین سال کا عرصہ جھوٹ بول بول کرگزارا ۔

میانوالی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ تین سال کے دوران مہنگائی اور غربت میں بے پناہ اضافہ ہوا۔ عمران خان نے ڈالر 60 روپے پر لانے کا وعدہ کیا مگر 170 سے بھی ڈالر تجاوز کرگیا۔جنگ زدہ ملک ہونے کے باوجودافغانستان کا روپیہ مستحکم ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران حکومت نے ساڑھے تین سال کا عرصہ جھوٹ بول بول کرگزارا۔سلیکٹڈ لوگوں میں صلاحیت نہیں ہوتی۔ ہر شہر جاتا ہوں کہیں ڈویلپمنٹ نظر نہیں آرہی۔ پرانے کاموں پر اپنی تختی لگاتے ہیں۔ بدقسمتی سے ہمارے ملک کے فیصلے قوم نہیں ادارے کرتے ہیں قوم کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ پاکستان کس نظام کے تحت چلے ۔

عبدالغفور حیدری نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں کسی ایک نظام پر متفق ہوں۔ صدارتی نظام اچھا نظام ہے مگر ہمارے ملک میں یہ نظام ناکام ہوا۔دھرنے اور لانگ مارچ میں تاخیر کامقصد پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کی رائے کا احترم ہے۔ 23 مارچ کو اسلام آباد میں بہت بڑا اجتماع ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت نے ہر بار جمہوری اقدار کے لیے جنگ لڑی۔ہم نے جیلیں بھگتائیں ۔محض ہماری جماعت کے استعفوں سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ تمام ادارے اپنی حدود میں رہیں تو معیشت مستحکم ہوسکتی ہے ہم ان حکومتوں کا حصہ رہے جنہوں نے مہنگائی کو کنٹرول کیا ۔

Related posts

ارجنٹائن چیف آف جوائنٹ اسٹاف کی جنرل ندیم رضا سے ملاقات

Zaib Ullah Khan

اوگرا نے گیس کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی

ibrahim ibrahim

آل پارٹیز حریت کانفرنس کے وفد کی او آئی سی کے نمائندہ خصوصی سے ملاقات

Hassaan Akif

Leave a Comment