Urdu

کوہاٹ: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےکہاہےکہ لوٹوں کےووٹ مسترد کرنے پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اب سپریم کورٹ شریف خاندان کی کرپشن کے مقدمات کی بھی سماعت کرے۔

کوہاٹ میں جلسےسےخطاب میں عمران خان نےکہاکہ حمزہ شہباز اپنی وزیراعلیٰ والی اچکن سنبھال کررکھیں۔اب پنجاب میں مرغی کی قیمتیں نیچے آ جائیں گی۔عمران خان نےکہا کہ امپورٹڈ حکومت پرخوف طاری ہے۔اس کے آگے سمندر اور پیچھے ٹائیگرز ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کواچکن پہننے کا بڑا شوق تھا لیکن اب زرداری ہی اسے بھاری پڑگیا ہے۔ہم نےروس سے تیس فیصدکم قیمت میں تیل اور گندم لینے کا معاہدہ کیا تھا لیکن یہ ڈالرز کیلئے امریکیوں کے بوٹ پالش کریں گے لیکن وہ غلام بنائے بغیر کسی کو ڈالر نہیں دیتے۔

Related posts

شریف خاندان نے کیسز ختم کرنےپر کام شروع کر دیا، عمران خان

Zaib Ullah Khan

اسحاق ڈار کو نیا پاکستانی پاسپورٹ جاری کردیا گیا

Hassam alam

ناسا نے کھربوں میل دور ستارے کی تصویر لے لی

Hassam alam

Leave a Comment