Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان اداروں پر حملہ آور ہونا چاہتا ہے، مریم نواز

لاہور:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور میں پولیس کانسٹیبل کی شہادت کا ذمہ دار سابق وزیراعظم عمران خان کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا لٹکا ہوا چہرہ بتا رہا ہے کہ لانگ مارچ کا غلط فیصلہ کرکے پھنس گیا۔آئندہ ڈیڑھ سال ڈٹ کر حکومت کریں گے۔

ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان پر خوب لفظی گولہ باری کی۔چیئرمین تحریک انصاف کا لانگ مارچ حکومت کے نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ہے جس کے پیچھے بیرونی فنڈنگ ہے ۔وزیراعظم اور وزیرداخلہ سے کہتی ہوں کہ عمران کو اسلام آباد آنے دیں، گرفتار نہ کریں۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی سیاست کا آغاز ڈی چوک سے ہوا تھا اور اب ڈی چوک پر ہی انکی سیاست دفن ہوگی۔ عدلیہ کو کہناچاہتی ہوں ایسی روایت مت ڈالیں کہ جو شخص سب سے بڑھ کر اداروں کو گالیاں نکالے گا۔اسی کے حق میں فیصلے ہوں گے۔

نائب صدر مسلم لیگ ن نے الزام لگایا کہ تحریک انصاف نے اداروں پر حملہ کرنے کےلیے آنسو گیس کے شیل اور اسلحہ جمع کرکے رکھا ہے اور اس حوالے سے ہمارے پاس خفیہ اطلاعات موجود ہیں جس کا واضح ثبوت ماڈل ٹاؤن میں کانسٹیبل کی شہادت ہے جس کے سینے میں گولی ماری گئی۔ن لیگ نے الیکشن کروانے کا سوچا تھا مگر دھمکی میں آکر الیکشن نہیں کروائیں گے۔

Related posts

وزیراعظم کا سعودی عرب کی جانب سے امداد پر اظہار تشکر

Hassam alam

مولانا فضل الرحمان وحشی جٹ بن چکےہیں، شیخ رشید

ibrahim ibrahim

وزیراعظم آج ضلع ٹانک کا دورہ کریں گے

Nehal qavi

Leave a Comment