Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان کو امریکا نے نہیں بلاول ہاؤس نے سازش سے ہٹایا، بلاول بھٹو

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران حکومت کیخلاف بیرونی نہیں جمہوری سازش کی گئی ہے۔ انہیں امریکا نے نہیں بلاول ہاؤس نے سازش سے ہٹایا۔

صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے اپوزیشن کو ایک پیج پر لانے اور عمران خان کو ہٹانے کے لئے تین سال کوشش کی۔ تحریک عدم اعتماد لائے اور کامیاب ہوئے ۔ عمران خان کو مسائل اور مشکلات کا پتہ ہے اور اس کی ناکامی کا بھی اسے علم ہے۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ عمران خان اپنی کارکردگی کی وجہ سے اپنے عہدے سے ہٹے اور اپنی ناکامی چھپانے کے لئے عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ پر حملے کر رہے ہیں۔ عمران خان کو سمجھنا چاہیے کہ وہ حکومت میں نہیں اور اکثریت ہمارے پاس ہے۔

وزیر خارجہ نے عمران خان سے کہاکہ وہ پارلیمنٹ واپس آئیں اور اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کریں۔

Related posts

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

Zaib Ullah Khan

مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے محنت کر رہے ہیں، شہباز شریف

Zaib Ullah Khan

کسی کو کوئی یقین دہانی نہیں ہے، سب اپنا اپنا چورن بیچ رہے ہیں

Hassam alam

Leave a Comment