لاہور: ترجمان مسلم لیگ نون پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شہبازشریف اور آصف زرداری کی ملاقات سے حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول چکے ہیں۔
پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کے بیان پر اپنے ردعمل میں ترجمان مسلم لیگ نون پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ریت کی دیوار اور بیساکھیوں پر کھڑی حکومت کو بنیادیں ہل چکی ہیں ۔ شہبازشریف،آصف زرداری کی ملاقات سے حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان گریبان سے پکڑ وزیراعظم ہاؤس سے نہیں نکالیں گے بلکہ قانونی اورآئینی طریقے سے گھر بھیجیں گے۔ اس دھکے سے تبدیلی وزیراعظم ہاؤس سے نکل کر دریائے سوات میں بہہ جائے گی۔
