Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان کا اسلامی ممالک کوغیر جانبداری کا مشورہ

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اسلامی ممالک کوغیر جانبداری کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کسی بلاک میں شمولیت اور کسی جنگ کا حصہ بننے کے بجائے متحد رہ کر امن میں شراکت داری کو ممکن بنایا جائے۔

اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم نے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کیلئے او آئی سی اور چین کو مشترکہ کوششوں کی تجویز پیش کی۔ وزیراعظم نے فلسطین اور کشمیر کے مسئلے پر مسلم ممالک کی ناکامی کا بھی تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر رکن ممالک نے متحد ہوکر یکساں مؤقف اختیار نہ کیا تو صورتحال مزید دشوار ہوجائے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر پرمنقسم رہے اور کوئی اثر نہیں ڈال سکے۔ڈیڑھ ارب مسلمان ہونے کے باوجود ہم ناکام ہیں۔انڈیا نے کشمیر کی خصوصی حیثیت غیرقانونی طور پر واپس لے لی۔ اب انڈیا کوئی دباؤ محسوس نہیں کرتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان سنگین انسانی بحران کے دہانے پر کھڑا ہے۔ افغان حکومت کی مدد اور انہیں مستحکم کرنا ہوگا۔افغانستان کو بین الاقوامی برادری میں شامل کیا جائے۔وزیراعظم عمران خان نے او آئی سی رکن ممالک کو اسلامو فوبیا کے خلاف قرار داد کی منظوری پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کا کسی طور بھی دہشتگردی سے تعلق نہیں ہے ۔

Related posts

وزیراعلیٰ اور وزیر قانون پنجاب کی وزیراعظم کے خطاب کی ستائش

Rauf ansari

یہ جو پیسے کھا جائیں اسکا جواب نہیں دیتے، مریم اورنگزیب کی حکومت پر تنقید

Hassam alam

وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزراء کی الگ الگ ملاقاتیں

Rauf ansari

Leave a Comment