Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان کی ڈی چوک پہنچنے کی کال سپریم کورٹ کی توہین ہے، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی پی ٹی آئی کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کی کال سپریم کورٹ کی توہین ہے

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران نیازی کی پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کی کال سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے کی توہین ہے۔ سپریم کورٹ نے آج کے فیصلے میں پی ٹی ائی کو سیکٹر ایچ نائین اسلام آباد میں اجتماع کی مشروط اجازت دی ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا ٹریک ریکارڈ ہے اس نے نہ کبھی کسی عدالت کا احترام کیا ہے، نا کسی ادارے کا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ڈی چوک آنے والے پی ٹی ائی کارکنان نے بلیو ایریا میں درختوں کا آگ لگائی، املاک کو نقصان پہنچایا۔ شرپسند کارکنان وقفے وقفے سے پولیس پر حملہ آور بھی ہورہے ہیں۔ پولیس ان شر پسندوں کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس استعمال کرنے پرمجبور ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈی چوک کو سیل کردیا گیا ہے، ریاست کا کام امن وامان کو یقینی بنانا اور شہریوں کے جان ومال کا تحفظ ہے۔

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی و رہنما پاکستان مسلم لیگ نون سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان نے سپریم کورٹ کے احکامات کی دھجیاں اڑا دی۔ بابر اعوان سے اپیل ہے کہ بات چیت کریں انار کی نہ پھیلائیں۔

ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان جو چاہتے ہیں وہ ہم بھی جانتے ہیں۔ رکاوٹیں ہٹانے پر کچھ لوگ ڈی چوک پہنچے انہوں نے املاک کو آگ لگائی۔ مارچ کے شرکا نے گرین بیلٹ اور گاڑیوں کو آگ لگائی۔

اان کا کہنا تھا کہ آج رات 10 بجے پی ٹی آئی اور حکومت میں مذاکرات طے ہوئے تھے لیکن پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم نہیں پہنچی۔

Related posts

عمران نیازی جلد جیل میں ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب

Rauf ansari

پی ٹی آئی کا نور عالم خان کو شوکاز جاری کرنے کا فیصلہ

Hassaan Akif

سونے کی قیمت میں300روپے کی مزید کمی

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment