Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان کے حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ہے، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ہے۔عمران خان نا صرف چوری اور فراڈ کے مرتکب ہوئے بلکہ صادق اور امین جیسے الفاظ کی توہین کے مجرم بھی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ اچھا؟تو پھر سات سال سے دھونس اور طاقت کے ذریعے کیس کو چلنے کیوں نہیں دیا؟۔ کیوں اتنے سال فرار اختیار کرتے رہے اور پھر منتیں کرتے رہے کہ رپورٹ ریلیز نا کی جائے؟۔

مریم نواز نے کہا کہ پاگل سمجھ رکھا ہے لوگوں کو کہ جو بولو گے وہ لوگ مان جائیں گے؟۔تیاری رکھنا، حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ہے۔ ابھی تو صرف رپورٹ سامنے آئی ہے اور آپ کے پول کھل گئے۔سوچو جب جواب دینا پڑا کہ کس کس سے پیسے وصول کیے،کہاں کہاں خرچے،ملازموں کے اکاؤنٹس کے ذریعے ہیر پھیر کیا اور واردات انجام دی۔

Related posts

صارفین کو گیس دینا شروع کردیں تو گیس کمپنیاں دیوالیہ ہو جائیں گی، حماد اظہر

Hassaan Akif

رواں ماہ سیاسی طور پر فیصلہ کن ہے،شیخ رشید

ibrahim ibrahim

سندھ ہاؤس حملہ کیس: پی ٹی آئی کے دو ممبران قومی اسمبلی گرفتار

Hassam alam

Leave a Comment