لاہور: وزیراعظم سے چوہدری پرویزالہیٰ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنےآگئی۔ عمران خان نے اسمبلی تحلیل کرنے کا اشارہ دے دیا ۔
وزیر اعظم عمران خان سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے ملاقات کی۔ انہوں نے نےمنحرف اراکین کے بارے میں عمران خان کو آگاہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ منحرف اراکین اگر واپس نہ آئے تو الیکشن نہیں جیت سکتے ہیں۔
عمران خان نے چوہدری پر ویز الہیٰ سے گفتگو میں کہا کہ منحرف ارکان کے واپس نہ آنے کی صورت میں ضرورت پڑی تو قانونی راستہ نکال کر پنجاب کی اسمبلی بھی تحلیل کردیں گے۔