Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان کی تقریر میں غنڈہ گردی چھلک رہی تھی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کے خطاب سے غنڈہ گردی چھلک رہی تھی۔ ان کی گفتگو سے عوام کو عدم اعتماد کی کامیابی کی خوشخبری مل گئی ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور بلال کیانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد جمع ہو چکی ہے اور اجلاس کی ریکوزیشن بھی کی جا چکی ہے اس صورتحال میں اخلاقی طور پر عمران خان کو کوئی خطاب نہیں کرنا چاہیے۔

مریم اورنگزیب نے اسپیکر کو اجلاس فوری بلا کر تحریک عدم اعتماد پر کارروائی شروع کرنے کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں تاخیرکیلئے پارلیمان کی چھتیں اکھاڑی دی گئی ۔۔عمران خان سے نجات کے دن شروع اور گھر جانے کی گنتی شروع ہوچکی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں تاریخی مہنگائی کی قرضوں میں ملک کو ڈبو دیا۔یہ کوئی بیرون ملک سازش نہیں آپکے اپنے مافیا کی چوری ہے۔آپکی تقریر کا ہر لفظ عوام کو آپکے جانے خوشخبری دے رہا ہے۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ہے، ڈالر کی قیمت میں کمی

Nehal qavi

چوہدری شجاعت کی آصف علی زرداری سے ملاقات

ibrahim ibrahim

لاڈلے کا چار سال کا گند ہم پر ڈال دیا گیا،نواز شریف

ibrahim ibrahim

Leave a Comment