عمران خان کی بھارتی خارجہ پالیسی کی تعریف کا بیان عجیب ہے، شہباز شریف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی نام نہاد “آزاد” ہندوستانی خارجہ پالیسی کی تعریف آج تک کا سب سے عجیب و غریب بیان ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ مودی کی قیادت میں بھارت نے خاص طور پر پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگایا۔ عمران خان کی نام نہاد “آزاد” ہندوستانی خارجہ پالیسی کی تعریف آج تک کا سب سے عجیب و غریب بیان ہے۔

ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ مودی نے کشمیریوں سے ان کی ریاستی حیثیت چھین لی۔ سی پیک کی مخالفت کی اور عالمی سطح پر ہمارے مفادات کو ٹھیس پہنچائی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More