Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان کی زبان درازی سے لگتا ہے وہ گھبرا گئے ہیں، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کو تباہی اور بربادی کے گڑھے میں پھینک دیا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لیگی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‏غصہ، اشتعال، دھمکیاں، گالیاں، زبان درازی گھبرا گئے ہونا ؟ ۔ آج چاروں طرف غربت، مہنگائی، بےروزگاری، بدامنی اور دہشتگردی کا راج ہے۔ اپنی ناکامیوں کا الزام اپوزیشن اور دوسرے ممالک کو نہ دو سازش کا واویلا کر کےتم قوم کو بےوقوف نہیں بناسکتے۔

مریم نواز نے حکومتی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تم نے پاکستان کو تباہی اور بربادی کے گڑھے میں پھینک دیا۔اپنی ناکامیوں کا الزام اپوزیشن کو نہ دو۔ دوسرے ممالک کو سازش کا واویلا کر کےتم قوم کو بےوقوف نہیں بنا سکتے۔ جس شخص کو نہ تاریخ کا علم ہو نہ جغرافیہ کا، جسے نہ خارجہ پالیسی کا اتہ پتہ ہو نہ سفارتی تعلقات کا، جسے نہ حکومت چلانا آیا ہو نہ عوام کے مسائل حل کرنا ۔

مریم نواز نے کہا کہ آنکھیں کھول کے دیکھو!تمھاری جماعت کے بخیے ادھڑ رہے ہیں اور اس کے ذمہ دار آپ خود ہیں۔آپ کی گندی زبان ہے۔آپ کا تکبر اور غرور ہے اور اپنے ممبران کو احترام نا دینا ہے۔اب بہت دیر ہو چکی۔آپ کی خالی دھمکیاں اب کسی کام کی نہیں۔

Related posts

ایل پی جی کی قیمت میں 13 روپے 20 پیسے کا مزید اضافہ

Hassaan Akif

پنسلوینیا میں فائر فائٹر کے گھر آتشزدگی ، 03 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک

Hassam alam

میرے خلاف غلیظ زبان کے استعمال پر قانونی کارروائی میرا حق ہے، مراد سعید

Rauf ansari

Leave a Comment