Urdu
پاکستان تازہ ترین

حکومت بھارت سے کاروبار اور دوستی ختم کرے،عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت میں ہمارے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کی گئی لہذا حکومت بھارت سے کاروبار اور دوستی ختم کریں اور توہین رسالت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر سخت ایکشن لیں۔

عمران خان نے بنی گالہ میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے بھارت میں حضرت محمد مصطفیٰ (ﷺ) کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی۔کہا کہ موجودہ حکومت عرب ممالک کی طرح سخت احتجاج کرے۔حکومت بھارت سے کاروبار اور دوستی ختم کریں اور توہین رسالت کے معاملے پر سخت ایکشن لیں۔وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے اتحادی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس حکومت کے آنے سے ملک کا مستقبل خطرے میں ہے، میں نے پاکستان میں اتنی مہنگائی کبھی نہیں دیکھی۔پچاس سال بعد ڈیم بن رہے تھے کیوں کہ پاکستان میں سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے جسے حل کرنے کیلئے ڈیم بنارہے تھے جس کا کام امپورٹڈ حکومت کے باعث رک جائے گا۔موڈیز نے ہماری معیشت کو مستحکم سے منفی کردیا ہے اور منفی ریٹنگ کی وجہ سے اب قرضے نہیں ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے، اسی حق کو استعمال کرتے ہوئے امپورٹڈ حکومت کیخلاف پرامن احتجاج کیا لیکن ہمیں احتجاج نہیں کرنے دیا گیا۔عمران خان نے کہا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے ملزم قاضی بن جائے، دنیا کے کسی قانون میں ایسا نہیں ہے، اس وقت ملک میں قانون کی حکمرانی بحال کروانا وکلا اور عدلیہ کی ذمہ داری ہے، ملک کی قیادت وہ کررہے ہیں جن پر کرپشن کے مقدمات ہیں، کابینہ کے 60 فیصد ارکان ضمانتوں پر ہیں۔

Related posts

احسن اقبال کا سیلاب زدگان کی مدد کیلیے وزرائے اعلیٰ کو خط

Hassam alam

ویانا مذاکرات: امریکی فیصلے کے منتظر ہیں، ایران

Zaib Ullah Khan

وزیرخارجہ 9 سے 12 جنوری کو اسپین اور رومانیہ کا دورہ کریں گے

Rauf ansari

Leave a Comment