Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین کاروبار

عمران نے بجلی پر26سوارب روپے کا سرکلر ڈیٹ چھوڑا، مفتاح اسماعیل

کراچی: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے حکومت عمران خان کے کسی اے ٹی ایم کے پیچھے جانے کے بجائے معاشی صورتحال کی بہتری پر توجہ دے گی۔کسی سے زیادتی نہیں کریں گے تاہم انصاف ضرور کریں گے

کراچی میں کارساز پر واقع مسلم لیگ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کی ترجیح ملک کے معاشی مسائل سے نمٹنا ہے ۔ ہم نے کبھی اے ٹی ایمز کی سیاست نہیں کی اور نہ ہی عمران کے اے ٹی ایمز کا پیچھا کریں ۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ چین نے رسک لے کر سی پیک میں سرمایہ کاری کی ۔ سابق حکومت نے سی پیک کو نقصان پہنچایا ۔ ملکی بقا چینی سرمایہ کاری پر ہے اس لیے سی پیک پر کام کرنا ہوگا ۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران 1500 ارب گیس اور26 سو ارب بجلی پر سرکلر ڈیٹ چھوڑ گئے ہیں ۔ جتنا نقصان انہوں نے ملکی معیشت کو پہنچایا اسے پورا کرنے میں وقت لگے گا۔ ایندھن پر سبسڈی دینے کیلئے حکومت کو نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے ۔حکومت غریب پر ٹیکس نہیں لگائے گی۔

Related posts

کراچی میں ڈینگی بخار جیسی پراسرار بیماری پھیل رہی ہے

ibrahim ibrahim

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان رہا

ibrahim ibrahim

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا یوکرین کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment