Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

مسجد نبوی واقعے پر عمران نیازی معافی مانگیں، رانا ثنااللہ

اسلام آباد:وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی بے حرمتی کیس میں گزشتہ روز ڈیوٹی جج اٹک نے شیخ راشدشفیق کوجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیاہے۔مسجد نبوی والے افسوسناک واقعے سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے مسجد نبوی بے حرمتی واقعے سے متعلق اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈیوٹی جج اٹک نے شیخ راشدشفیق سے موبائل فون برآمد کرنے اوراسکے فرانزک کاحکم بھی جاری کیا ہے تاہم شیخ راشدشفیق کا اپنا موبائل فون پولیس کے حوالے نہ کرنا عمران نیازی اور شیخ رشید کے مسجد نبوی بے حرمتی واقعے میں براہ راست ملوث ہونے کوتقویت بخشتا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ مسجد نبوی بے حرمتی واقعے پر عمران نیازی کوبطور چیئرمین پی ٹی آئی بلا تاخیر قوم سے معافی مانگنی چاہئے۔ مسجد نبوی بے حرمتی واقعے میں ملوث پی ٹی آئی ارکان کے خلاف فی الفورانضباطی کاروائی عمل میں لائی جانی چاہئے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا بطور جماعت اورعمران نیازی کا بطور چیئرمین مسجد نبوی بے حرمتی واقعہ کی مذمت نہ کرنا انتہائی قابل افسوس ہے جبکہ پی ٹی آئی کا بطور جماعت مسجد نبوی بے حرمتی واقعے سے اظہار لا تعلقی نہ کرنا بھی انتہائی قابل تشویش ہے۔

Related posts

نواز شریف کے واپس آنے کا خوف حکمرانوں کو سونے نہیں دے رہا، رانا ثناءاللہ

Hassaan Akif

بلدیاتی ٹکٹ کی تقسیم میں کمیشن کی وصولی، گورنر کے پی کا ارباب محمد علی کو قانونی نوٹس

Rauf ansari

ایران کا جوہری پروگرام پر مذاکرات شروع کرنے کا اعلان

Rauf ansari

Leave a Comment