Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران نیازی نے پاکستان کی ہر بیٹی کی توہین کی ہے، احسن اقبال

نارووال: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے مریم نواز ہی نہیں، پاکستان کی ہر بیٹی کی توہین کی ہے، عمران احمد نیازی پوری قوم کی بیٹیوں سے معافی مانگیں۔

نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ وہ ملک جس کے پاس ایٹمی طاقت ہو ملک غلام نہیں ہوسکتا، عمران نیازی ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، ہماری حکومت ملک دشمن ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

انہوں نے کہا کہ چار سال کا حساب عمران نیازی کو ہی دینا پڑے گا، ہم اس کے گناہوں کا بوجھ نہیں اٹھائیں گے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران نیازی پاک فوج میں تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں، فوج والوں کی فیملی لانگ مارچ میں شریک ہونگی، اس بیان کا اب تک کوئی نوٹس نہیں لیا گیا، یہ فوج کو سیاست میں گھسیٹنے کی سازش ہے، ان کی خواہش ہے کہ یہ فوج کو دو ہزار اٹھارہ والی پوزیشن پر لے کر آئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب عمران نیازی ہمیں بے گناہ گرفتار کر رہا تھا کاش اس کا بھی کوئی نوٹس لیتا۔

Related posts

ڈیرہ بگٹی میں دھماکا،تین لیویز اہلکار شہید

ibrahim ibrahim

پنجاب کے 17 اضلاع کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

Rauf ansari

ایف ڈبلیو او کا لینڈ ایکوائر کیس، سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی

Rauf ansari

Leave a Comment