Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اقتدار سے محرومی پر عمران نیازی آئین پر حملے کررہا ہے، شہباز شریف

اسلام آباد: مسلم لیگ نون کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ اپنے کھوئے ہوئے اقتدار کے غم میں عمران نیازی پارلیمنٹ، آئین اور عدالت پر حملے کر رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر اپنے رد عمل میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ اقتدار سے چمٹا شخص خوددار نہیں، صرف خودغرض ہے ۔اپنے کھوئے ہوئے اقتدار کے غم میں عمران نیازی پارلیمنٹ، آئین، عدالت پر حملے کر رہا ہے ۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی خط کے معاملے پر جھوٹے ثابت ہوچکے ہیں۔ عوام کو بھیڑ بکریاں نہ سمجھیں۔ سپریم کورٹ نے تمام شواہد دیکھنے کے بعد ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کو غیرآئینی قرار د ے کر کالعدم کیا۔پارلیمنٹ، عدالت، حکومت، سیاست میں ہارنے کے بعدذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں ۔

لیگی صدر نے کہا کہ پاکستان کے آئین، پارلیمنٹ اور عوام کو ایک شخص کی ضد، تکبراور دھونس کا یرغمال نہیں بننے دیں گے ۔عمران نیازی کے جھوٹ کا جواب کل پارلیمنٹ ہاؤس میں ووٹنگ کی شکل میں دیں گے۔ عمران نیازی نے کل کی تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا آج پیشگی اعلان کردیاہے ۔

قائد حزب اختلاف نے مزید کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری، بھوک، افلاس، نفرت پھیلانے والے عوام میں شوق سے جائیں ۔ اتحادی اور عوام آپ کی نالائقی، نااہلی اور کرپشن کا بوجھ مزید اٹھانے کو تیارنہیں ۔عمران نیازی آرٹی ایس سے اقتدار میں آئے تھے، عوام نے انہیں مسترد کیا تھا۔

Related posts

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا رشوت طلبی اور ہراسمنٹ کا نوٹس، 2 افسران معطل

Hassaan Akif

سلیکٹڈ حکومت کے آنے سے غربت میں اضافہ ہوا ہے، بلاول زرداری بھٹو

Rauf ansari

ملکی معاشی اعشاریئے اور زرِ مبادلہ کے ذخائر مستحکم ہیں، عمران خان

Rauf ansari

Leave a Comment