کراچی: وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کی بوکھلاہٹ بتا رہی ہے کہ ان کے اقتدار کا خاتمہ قریب ہے۔
وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی اپنی حکومت بچانےکیلئےدردربھیک مانگ رہے ہیں۔قوم کو جلد سلیکٹڈ حکومت سے نجات مل جائے گی۔
وزیراطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کی بوکھلاہٹ بتارہی ہےکہ ان کے اقتدارکاخاتمہ قریب ہے ۔