Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

شوگر اور پیٹرول مافیا کا سرغنہ عمران نیازی ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور: مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بزدارصاحب آپکا فہم فراست اور سوچنے سمجھنے سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے نون لیگ پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا کہ بزدارصاحب آپکا فہم فراست اور سوچنے سمجھنے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ بزدار صاحب آپکا تعلق صرف کھانے اور کھلانے سے ہے جو آپ خوش اسلوبی سے سرانجام دے رہے ہیں۔

لیگی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بزدار صاحب آپ نے اداروں کا نام فرنٹ مین،شوگر مافیا اور پیٹرول مافیا رکھا ہے؟ان سب مافیا کا سرغنہ صرف عمران نیازی ہے۔

Related posts

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرعلی امین گنڈا پور پر 50 ہزار روپے جرمانہ

Rauf ansari

کورونا کی نئی لہر، بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی

Hassam alam

شہباز گل پر جانور سے بھی بدتر تشدد کیا گیا ہے، وزیر داخلہ پنجاب

Nehal qavi

Leave a Comment