Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران نیازی کی تقاریر پر پابندی لگائی جائے، شہباز شریف

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی اقتدار بچانے کے لئے پاکستان کو نشانے پر لے آئے ہیں۔

وزیراعظم کے قوم سے خطاب پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے لیگی صدر شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی کی تقاریر پر پابندی لگائی جائے ۔وہ ملک کے سفارتی تعلقات تباہ کرنے کے درپے ہیں۔ایک سفارتی کیبل کو سازش کا رنگ دے کر پیش کیاجارہا ہے۔

شہبازشریف نے کہاکہ عمران نیازی ہمیشہ کی طرح ایک اب نیا جھوٹ بول رہے ہیں۔آج کے خطاب تک عوام اور پارلیمنٹ کو خط نہیں دکھایا گیا۔ صرف مندرجات بتائے جارہے ہیں۔خط نہ دکھانے کا مطلب ہے کہ کوئی خط موجود نہیں ہے۔عوام انہیں اور ان کے ہر جھوٹ کو مسترد کرچکے ہیں۔

شہباز شریف نے مزید کہاکہ خطاب ختم ہوگیا ہوتو 172 ارکان پورے کریں۔ آپ کی کرپشن، نالائقی اور نااہلی نے ملک کو معاشی،سماجی، خارجہ تباہی سے دوچارکیا۔کرپشن، ریاست مدینہ کے بیانیوں کے بعد اب سازشی خط کا بیانیہ لائے ہیں۔

Related posts

اکاؤنٹ میں 24 سال کی تنخواہ منتقل، ملازم استعفیٰ دیکر غائب

Hassam alam

عدم اعتماد کا مسئلہ حل نہ ہوا تو دما دم مست قلندر ہوگا، شیخ رشید

ibrahim ibrahim

عمران خان اور شہزاد اکبر برطانیہ میں رسوا ہونے کی تیاری کر رہے ہیں،مریم اورنگزیب

Rauf ansari

Leave a Comment