Urdu
پاکستان تازہ ترین

پیٹرول کی قیمتوں میں تاریخ کا سب سے بڑا یکمشت اضافہ ہے،عمران خان

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سابق وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ قوم نے امپورٹڈ سرکار کی بیرونی آقاؤں کی غلامی کی قیمت ادا کرنا شروع کر دی ہے۔

ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بیس یا تیس روپے فی لیٹر اضافہ ہماری تاریخ کا سب سے بڑا یکمشت اضافہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نا اہل اور بےحس حکومت نے تیس فیصد سستے تیل کی خریداری کیلئے روس سے ہمارا سودا حاصل نہیں کیا۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے برعکس امریکا کے اسٹریٹجیک شراکت دار بھارت نے روس سے سستا تیل خرید کر ایندھن کی قیمتوں میں پچیس روپے فی لیٹر کمی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم اب مجرموں کے اس گروہ کے ہاتھوں مہنگائی کا ایک بڑا طوفان بھگتے گی۔

Related posts

جے یو آئی کے کارکنوں کے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے

Rauf ansari

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 32 افراد جاں بحق

Hassam alam

ڈی جی نیب لاہور اور راولپنڈی کو ہٹا دیا گیا

Hassam alam

Leave a Comment